Posts

Showing posts from January, 2021

نوشہرہ جمعیتِ علمائے اسلام ( ف ) کے امیدوار مفتی حاکم علی پریس کانفرنس میں نوشہرہ میں پی کے 63 پر مسلم لیگ ( ن ) کے نامزد امیدوار اختیار ولی خان کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کر رہے ہیں ۔

Image
نوشہرہ جمعیتِ علمائے اسلام ( ف ) کے امیدوار  مفتی حاکم علی   پریس کانفرنس میں  نوشہرہ میں پی کے 63 پر  مسلم لیگ ( ن ) کے نامزد امیدوار اختیار ولی خان  کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہونے  کا اعلان کر رہے ہیں ۔

امریکی کانگریس پر حملہ

 امریکی کانگریس پر حملہ، پولیس آفیسر سمیت پانچ افراد جاں بحق امریکہ کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے حملے میں اب تک پولیس آفیسر سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان حملوں کے بعد کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے نائب صدر مائیک پینس سے مطالبہ کیا ہے کہ 25 ویں ترمیم کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت سے ہٹایا جائے ورنہ ان کے خلاف کانگریس میں مواخذے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ امریکہ کی جمہوری تاریخ میں یہ پہلی ہوا کہ صدارتی انتخابات کے نتائج کو متنازعہ بناتے ہوئے کیپٹل ہل پر حملہ کیا گیا۔ امریکی صدر ٹرمپ پر اپنے حامیوں کو کیپٹل ہل پر حملہ کرنے کے لئے اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔  امریکہ کے منتخب صدر جو بائیڈن نے کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دیا۔ صدر ٹرمپ نے بھی اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔  کیپٹل ہل پر حملہ کرنے والوں کو روکنے کی کوشش میں پولیس آفیسر برائن شکنک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔  امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹس ارکان صدر ٹرمپ کے خلاف کیپٹل ہل پر ...

’ مشتری ‘‘ اور اُس کے چاند ’’ یوروپا ‘‘ کی ایک نہایت ہی خوبصورت تصویر —

Image
 ’’ مشتری ‘‘ اور اُس کے چاند ’’ یوروپا ‘‘ کی ایک نہایت ہی خوبصورت تصویر — 25 اگست 2020ء کو ہبل سپیس ٹیلی اسکوپ نے نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے ’’ مشتری ‘‘ اور اُس کے چاند ’’ یوروپا ‘‘ کی یہ تصویر لی،  جب سیارہ مشتری ہماری زمین سے 653 ملین کلومیٹر کے فاصلے پر موجود تھا۔ اِس تصویر میں مشتری کا عظیم ترین سرخ دھبہ کم ہوتے ہوئے  اب 15,800 کلومیٹر کی جسامت کا باقی رہ گیا ہے،  یعنی ہماری زمین سے 1.3 گنا جسامت میں بڑا ہے، آسان الفاظ میں سمجھ لیجئے کہ یہ عظیم ترین سرخ دھبہ ہماری زمین کو نگلنے کے لئے کافی ہے۔