بچہ جمورہ گھوم جا
ایک شخص نے کابل کے بادشاہ سے کہا کہ میں آپ کو ایک ایسی توپ بنا کر دیتا ہوں جو یہاں سے دہلی کو تباہ کر دے گی۔ بادشاہ نے وذارت خزانہ کو اس شخص کو توپ کی تیاری کےلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایات کر دی۔ خیر کئی دن کی محنت کے بعد توپ تیار ہو گئی اور بادشاہ کو مطلع کر دیا دیا گیا ، ایک دن بادشاہ کے سامنے اس کا مظاہرہ رکھا گیا ، بادشاہ سلامت تشریف لائے توپ میں گولا ڈال کر فائر کیا گیا زبردست دھماکہ ہوا۔ ہر طرف دُھوئیں مٹی کے بادل چھا گئے اور لوگوں کی چیخ و پکار کی آوازیں بھی آنے لگی۔ جب یہ بادل کچھ چَھٹے تو پتا چلا کہ اس دھماکے سے خود وہ توپ ہی اُڑ گئی تھی۔ بادشاہ نے غصے سے اس کاریگر کی جانب دیکھا تو وہ خود کراہتے ہوئے فوراً کورنش بجا لایا اور بولا، دیکھا بادشاہ سلامت جب یہاں اتنی تباہی ہوئی ہے تو دہلی کا کیا حال ہوا ہو گا۔ امریکہ کے بعد اگلا سپر پاور پاکستان ہو گا۔ علی محمد خان🤣

F
ReplyDelete